Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں ریاستوں کے عوام کیلئے نیک تمنائیں گورنر نرسمہن کا اظہار خیال، راج بھون میں دیپاولی تہوار

دونوں ریاستوں کے عوام کیلئے نیک تمنائیں گورنر نرسمہن کا اظہار خیال، راج بھون میں دیپاولی تہوار

حیدرآباد۔/11نومبر، ( سیاست نیوز ) تلنگانہ و آندھرا پردیش ریاستوں کے مشترکہ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے دونوں تلگو ریاستوں کے عوام سے خوشحال و پرسکون رہنے کی خواہش کی۔ آج یہاں راج بھون کے دربار ہال میں دیپاولی تہوار کے موقع پر ان سے ملاقات کرکے مبارکباد دینے کیلئے موجود معزز شخصیتوں، اعلیٰ عہدیداروں، سیاسی قائدین و عوام سے اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے کہا کہ تاریکی سے روشنی میں آنا ہی دیپاولی کے حقیقی معنی ہیں۔ دونوں تلگو ریاستوں کے عوام کے ساتھ ساتھ چیف منسٹرس میں بھی اتحاد و اتفاق ان کی حقیقی تمنا ہے ۔ گورنر نے مزید کہا کہ دونوں ریاستوں کے عوام کی زندگیوں و درخشاں مستقبل کیلئے وہ خدائے برتر سے دعا کریںگے۔ مسٹر نرسمہن نے مزید کہا کہ آندھرا پردیش ریاست کی نئی راجدھانی امراوتی کی سنگ بنیاد تقریب میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی شرکت سے انہیں بہت خوشی ہوئی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا کہ دونوں ریاستوں کے مابین پائے جانے والے تمام مسائل بہت جلد حل ہوجائیں گے اور پھر دونوں ریاستوں کے عوام امن و شانتی کے ساتھ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ رہنے کی خواہش کی۔ گورنر نرسمہن اور لیڈی گورنر شریمتی ویملا نرسمہن نے ہر ایک سے فرداً فرداً ملاقات کرکے دیپاولی کی مبارکباد دی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT