Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / دونوں شہروں میں امتناعی احکام

دونوں شہروں میں امتناعی احکام

حیدرآباد 28 اکٹوبر (این ایس ایس) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر ایم مہندر ریڈی نے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں امن و ضبط کو یقینی بنانے کیلئے امتناعی احکام نافذ کئے ہیں جن کے تحت شہر حیدرآباد کے حدود میں پولیس کی اجازت کے بغیر عام جلسے، جلوسوں کے انعقاد پر پابندی عائد رہے گی۔ علاوہ ازیں اسلحہ، لاٹھیوں اور دیگر مہلک اشیاء کے ساتھ گھومنے پھرنے پر بھی ممانعت عائد کی گئی ہے۔ یہ امتناعی احکام 29 اکٹوبر کو صبح 6 بجے سے 4 نومبر صبح 6 بجے تک نافذ رہیں گے۔ کمشنر پولیس نے سڑکوں اور عام مقامات پر بلند آواز میں سامع نوازی اور بیانڈ باجوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی ہے جو 29 اکٹوبر کو صبح 6 بجے سے 13 نومبر صبح 6 بجے تک نافذ رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT