Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / دونوں شہروں میں آج سے 2 گھنٹے برقی کٹوتی

دونوں شہروں میں آج سے 2 گھنٹے برقی کٹوتی

ضلع ہیڈ کوارٹرس پر 4 گھنٹے ، ٹاؤنس اورمیونسپلٹیز میں 6 گھنٹے اور منڈل سطح پر 8 گھنٹے کٹوتی

ضلع ہیڈ کوارٹرس پر 4 گھنٹے ، ٹاؤنس اورمیونسپلٹیز میں 6 گھنٹے اور منڈل سطح پر 8 گھنٹے کٹوتی
حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ ریاست میں آج سے برقی کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں مختلف اوقات میں دو گھنٹے برقی کٹوتی کی جائے گی جبکہ ضلع ہیڈ کوارٹرس 4 گھنٹے ، ٹاون میونسپلٹیز میں 6 گھنٹے اور منڈل سطح پر 8 گھنٹے برقی کٹوتی کی جائے گی ۔ ربیع سیزن اور موسمی حالات کے باعث برقی کی سربراہی اور طلب میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس لئے روزانہ 20 میگاواٹ تا 30 میگاواٹ برقی کی سربراہی کا فرق پایا جاتا ہے ۔ موجودہ برقی پیداوار کو مدنظر رکھ کر دستیاب برقی کو ہی باقاعدہ بنانے کیلئے مختلف مقامات پر برقی کٹوتی کی جارہی ہے ۔ 8 فروری سے دونوں شہروں میں دو گھنٹے برقی سربراہی منقطع رہے گی ۔ ایک گھنٹہ صبح اور ایک گھنٹہ دوپہر کے وقت برقی کٹوتی کی جارہی ہے ۔ شہر کے علاقوں کو سربراہ کی جانے والی برقی کیلئے 4 گروپ بنائے گئے ہیں

TOPPOPULARRECENT