دونوں شہروں میں اچانک بارش موسم خوشگوار

حیدرآباد۔ 6 مئی (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں اچانک تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ دن کی شدید گرمی کے بعد شام میں اچانک بارش سے شہریوں کو تپتی ہوئی دھوپ سے راحت ملی۔ تیز ہواؤں کے سبب شہر کے کئی مقامات پر درخت بھی اُکھڑ گئے اور برقی تاروں پر گرنے سے برقی سربراہی کئی گھنٹوں تک مسدود رہی۔ اچانک بارش کے سبب دونوں ش

حیدرآباد۔ 6 مئی (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں اچانک تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ دن کی شدید گرمی کے بعد شام میں اچانک بارش سے شہریوں کو تپتی ہوئی دھوپ سے راحت ملی۔ تیز ہواؤں کے سبب شہر کے کئی مقامات پر درخت بھی اُکھڑ گئے اور برقی تاروں پر گرنے سے برقی سربراہی کئی گھنٹوں تک مسدود رہی۔ اچانک بارش کے سبب دونوں شہروں میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا اور گھنٹوں تک ٹریفک کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کا عملہ صورتحال سے نمٹنے میں ناکام دکھائی دیا جس کے سبب عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں شہروں کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے تھے اور ٹی ایس پی ڈی سی ایل عملہ بھی فوری حرکت میں آنے سے قاصر رہا جبکہ متعلقہ سب اسٹیشنوں کا عملہ بھی عوام کی پہونچ سے باہر تھا۔ پریشان حال عوام نے کئی مقامات پر اُکھڑ چکے درختوں کو خود ہی راستے سے ہٹاتے نظر آئے۔

تلنگانہ میں مزید بارش کا امکان
حیدرآباد۔ 6 مئی (سیاست نیوز) ودربھا سے جنوبی ٹاملناڈو کو عبور کرتے ہوئے تلنگانہ اور رائلسیما میں چلنے والی بالائی ہواؤں کی رفتار سمندر کی سطح سے 0.9 کیلو میٹر تک توسیع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان تیز ہواؤں کی وجہ سے تلنگانہ میں اوسط یا تیز بارش ہوسکتی ہے۔ دونوں شہروں میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش ہوگی اس کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ حیدرآباد ، سکندرآباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور کم سے کم 26 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT