Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں شہروں میں بارش ‘ عام زندگی متاثر آئندہ پانچ دن میں مزید بارش کی پیش قیاسی

دونوں شہروں میں بارش ‘ عام زندگی متاثر آئندہ پانچ دن میں مزید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد ۔25 ستمبر ( این ایس ایس ) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں دوشنبہ کی دوپہر اوسط اور موسلادھار بارش کے نتیجہ میں بعض مقامات پر عام زندگی متاثرہوگئی ۔ اس دوران ہندوستانی محکمہ موسمیات نے دونوں تلگو ریاستوں آندھراپردیش اور تلنگانہ میں آئندہ پانچ دن کے دوران مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ شہر کے پاش علاقوں بنجارہ ہلز ‘ جوبلی ہلز ‘ ہائی ٹیک سٹی ‘ مہدی پٹنم ‘ اپل اور ملک پیٹ کے علاوہ پرانا شہر اور سکندرآباد کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ۔ اہم سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے نتیجہ میں ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی ۔ کئی نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوجانے کے سبب سیلاب جیسی صورتحال دیکھی گئی ۔ بارش سے متاثرہ بعض مقامات پر میٹرو ریل کیلئے جاری کام روک دیئے گئے تھے ۔ بالخصوص میاں پور ‘ کوکٹ پلی ‘ لنگم پلی اور بی ایچ ای ایل ‘ چادر گھاٹ ‘ ملک پیٹ جیسے مصروف مقامات پر ٹریفک کی آمد و رفت کئی گھنٹوں تک متاثر رہی ۔

 

TOPPOPULARRECENT