Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / دونوں شہروں میں جشن میلادالنبیﷺ کا بصد عقیدت و احترام انعقاد

دونوں شہروں میں جشن میلادالنبیﷺ کا بصد عقیدت و احترام انعقاد

مرکزی میلاد جلوس نکالا گیا ۔ زیارت آثار مبارک ۔ جلسوں اور محافل کا انعقاد۔ خون کے عطئے کے کیمپس

حیدرآباد۔13ڈسمبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں عید میلادالنبیﷺ کا بصد عقیدت اہتمام کیا گیا۔ شہر کے مختلف مقامات پر کئی تنظیموں کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا علاوہ ازیں مختلف تنظیموں نے شہر کے سرکاری دواخانو ںمیں اولڈ ایج ہوم کے علاوہ یتیم خانو ںمیں پہنچ کر مریضوں و غرباء میں پھل تقسیم کئے ۔ دونوں شہرو ںمیں کئی مقامات پر زیارت آثار مبارکؐ کا اہتمام کیا گیا اور بیشتر مقامات پر محبان رسولؐ کی جانب سے تنول تبرک کے انتظام کئے گئے۔ آثار مبارک کی زیارت کیلئے سب سے بڑا اجتماع تاریخی مکہ مسجد میں دیکھا گیا جب کے شہر کی دیگر خانقاہوں میں بھی زیارت آثار شریف کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔پرانے شہر کے علاوہ ریاست کے مختلف مقامات پر میلاد جلوس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔تاریخی چارمینار کے دامن میں میلاد جلوس کے استقبال کے لئے شہ نشین لگائے گئے تھے۔کانگریس کی جانب سے لگائے گئے شہ نشین سے جلوس کے شرکاء میں بریانی ‘ جلیبی کے علاوہ مشروبات کی تقسیم عمل میںلائی گئی۔مسٹر بلرام نائک سابق رکن پارلیمنٹ‘ جناب شیخ عبداللہ سہیل‘ جناب محمد غوث سابق کارپوریٹر‘ جنام معراج محمد سابق کارپوریٹر‘ جناب سید نظام الدین کے علاوہ دیگر موجود تھے۔سنی یونیائٹیڈ فورم آف انڈیا کی جانب سے بنائے گئے شہ نشین سے مولانا سید شاہ قبول بادشاہ قادری شطاری نے دعا کی اور جلوس کو روانہ کیا۔شہ نشین پر مولانا سید شاہ ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ‘ مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری‘ مولانا سید محمد احمدلحسینی سعید قادری کے علاوہ دیگر موجود تھے۔دونوں شہرو ںمیں میلاد جلوس کی نگرانی کے کیلئے پولیس کی جانب سے 200خفیہ کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی گئی تھی جس کے ذریعہ جلوس پر گہری نظر رکھی گئی۔علاوہ ازیں حساس مقامات پر پولیس پکٹس تعینات کئے گئے تھے۔کتب خانہ آصفیہ افضل گنج میں تنظیم ارشادالمسلمین اور فوکس کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا جہاں سینکڑوں نوجوانوں نے پہنچ کر خون کا عطیہ دیا۔طریقت منزل میں مولانا سید شاہ انوار اللہ حسینی افتخاری کی زیرنگرانی آثار مبارک کی زیارت کروائی گئی۔مکہ مسجد کے عقب میں واقع خانقاہ جبہ شریف میں مولانا حافظ سید شاہ محمود قادری حسنی و الحسینی انور پاشاہ کی زیر نگرانی آثار شریف کی زیارت کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔نظام کالج گراؤنڈ میں کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام 67ویں جلسہ رحمۃ اللعلمین کا اہتمام عمل میں لایا گیا اس جلسہ سے مولانا سید محمود اسعد مدنی نقشبندی‘ مولانا احسن بن محمد الحمومی کے علاوہ دیگر نے مخاطب کیا۔جناب احمد عالم خان صدر استقبالیہ نے خطبہ استقبالیہ پڑھا۔جناب محمد علی شبیر قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل ‘ جناب ضیاء الدین نیر‘ جناب رحیم الدین انصاری کے علاوہ اس جلسہ میں دیگر اہم شخصیتیں موجود تھیں۔رات دیر گئے تک شہر کے کئی علاقوں میں جشن میلا د ؐ کا سلسلہ جاری رہا اور دارالسلام میں کل ہند نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں شعراء نے نعتیہ کلام سنائے۔بعض تنظیموں کی جانب سے مریضوں میں میوے جات تقسیم کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT