Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / دونوں شہروں میں موسلا دھار بارش ، ٹریفک نظام متاثر

دونوں شہروں میں موسلا دھار بارش ، ٹریفک نظام متاثر

حیدرآباد 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں آج شام اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے سبب معمولات زندگی کچھ دیر کے لئے بُری طرح متاثر ہوئے۔ کئی شکستہ سڑکوں پر گہرے کھڈ پڑگئے۔ اکثر سڑکیں برساتی پانی جمع ہوجانے کے نتیجہ میں جھیل میں تبدیل ہوگئیں جس سے ٹریفک نظام بُری طرح متاثر ہوا جس کو بحال کر

حیدرآباد 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں آج شام اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے سبب معمولات زندگی کچھ دیر کے لئے بُری طرح متاثر ہوئے۔ کئی شکستہ سڑکوں پر گہرے کھڈ پڑگئے۔ اکثر سڑکیں برساتی پانی جمع ہوجانے کے نتیجہ میں جھیل میں تبدیل ہوگئیں جس سے ٹریفک نظام بُری طرح متاثر ہوا جس کو بحال کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کو سخت دشواریاں پیش آئیں۔ پرانے شہر کے کئی نشیبی علاقوں کے ساکنان نے گھروں میں پانی داخل ہوجانے کی شکایت کی۔ افطار سے قبل بارش کے دوران پرانے شہر کے بعض محلہ جات میں برقی سربراہی مسدود ہوگئی جس سے شہریوں کی تکالیف میں اضافہ ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT