Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / دونوں شہروں میں موسلا دھار بارش

دونوں شہروں میں موسلا دھار بارش

ایک گھنٹہ میں مختلف علاقوں میں کئی ملی میٹر بارش ریکارڈ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے بعض حصوں میں آج شام موسلا دھار بارش ہوئی ۔ حیدرآباد میں شام 7 بجے تا 8 بجے کے درمیان 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ گذشتہ چند دن سے تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ دارالحکومت حیدرآباد میں مانسون کی آمد کے بعد بارش کا سلسلہ منقطع ہوگیا تھا اور گرمی میں اضافہ ہوا تھا تاہم چند دن سے شہر میں موسم خوشگوار ہوا اور بارش کی ہلکی ہلکی بوندوں نے راحت بخشی ہے ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دونوں شہروں میں شام کے دوران ہوئی بارش کی مقدار مختلف محلوں میں ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ملک پیٹ میں 19 ملی میٹر ، گوشہ محل 16 ، فلک نما14.50 ملی میٹر ، سرور نگر 14.40 اور جوبلی ہلز میں 11.50 ملی میٹر بارش کو ریکارڈ کیا گیا ۔ ایک گھنٹہ کی بارش نے سارے شہر کی سڑکوں کو زیر آب کردیا ۔ جگہ جگہ ٹریفک جام دیکھی گئی ۔ کواڑی گوڑہ ، بھاگیہ لکشمی نگر اور بھوئی گوڑہ میں پانی گھروں میں گھسنے کی اطلاع ہے ۔ مادھا پور ، کونڈا پور ، گچی باولی سافٹ ویر مراکز والے علاقوں میں تمام دفاتر سے گھروں کو واپس ہونے والوں کے لیے شدید پریشانی سے گذرنا پڑا ۔ خاص کر آوٹر رنگ روڈ پر کاروں کی طویل قطاریں ٹریفک کے باعث پھنس گئی ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر وائی کے ریڈی نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید اور ہلکی بارش ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT