Sunday , April 22 2018
Home / Top Stories / دونوں شہروں میں موسم خوشگوار‘ بعض مقامات پرتیز بارش و ژالہ باری

دونوں شہروں میں موسم خوشگوار‘ بعض مقامات پرتیز بارش و ژالہ باری

حیدرآباد۔یکم۔اپریل(سیاست نیوز) دونوں شہرو ںمیں ہلکی اور تیز بارش اور طوفانی ہوائوں کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق شہر کے کئی علاقوں میں بے موسم کی برسات اور ژالہ باری ہوئی اور شہر کے نواحی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے سب سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے علاوہ درختوں گرنے کی بھی شکایات موصول ہوئی ۔ دوپہر کے ساتھ ہی دونوں شہرو ںمیں درجہ حرارت میں بھاری گراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔ دوپہر سے ہی دونوں شہرو ںکے کئی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش و ژالہ باری ہوئی۔مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے فراہم کی گئی اطلاعات کے مطابق عنبر پیٹ ‘ ماریڈ پلی‘ بندلہ گوڑہ‘ ملکا جگری اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی اور حبشی گوڑہ کے علاوہ دیگر علاقو ں میں برقی کھمبوں کے گرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ۔ مختلف مقامات پر بارش کا پانی جمع ہونے کی اطلاعات پر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے ایمرجنسی اسکواڈ کے ذریعہ بارش کے پانی کی نکاسی کا انتظام کیا گیا اور سڑک پر گرنے والے درخت اور برقی کھمبوں کو فوری ہٹانے کیلئے اقدامات کئے گئے۔ دونوں شہروں میں ژالہ باری اور بارش کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مطلع آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ابر آلود رہے گا اور شہر کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں غیر موسمی بارش ریکارڈ کی جائے گی۔ ناچارم ‘ مولیٰ علی ‘ ای سی آئی ایل کے علاوہ اطراف کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اپل ‘ حبشی گوڑہ اور کوکٹ پلی میں معمولی بارش ریکارڈ کی گئی لیکن پرانے شہر اور دیگر علاقوں میں صرف مطلع ابر آلود رہا اور تیز ہوائوں کا سلسلہ شام تک جاری رہابعض علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT