Wednesday , December 12 2018

دونوں شہروں میں ٹی آر ایس ورکرس ، تلنگانہ حامیوں کا جشن

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : دونوں شہروں کے مختلف مقامات پر ٹی آر ایس ورکرس و تلنگانہ حامی تلنگانہ ریاست کی خوشی و مسرت میں سرشار پارٹی پرچم کو بلند کرتے ہوئے حکومت اور تلنگانہ کی تائید میں نعرے لگارہے تھے ۔ بشمول عابڈس ، عثمانیہ یونیورسٹی ، جوبلی ہلز بس اسٹیشن اور دیگر مقامات پر سڑکوں پر آتشبازی کی جاری تھی ۔ جئے تلنگانہ او

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : دونوں شہروں کے مختلف مقامات پر ٹی آر ایس ورکرس و تلنگانہ حامی تلنگانہ ریاست کی خوشی و مسرت میں سرشار پارٹی پرچم کو بلند کرتے ہوئے حکومت اور تلنگانہ کی تائید میں نعرے لگارہے تھے ۔ بشمول عابڈس ، عثمانیہ یونیورسٹی ، جوبلی ہلز بس اسٹیشن اور دیگر مقامات پر سڑکوں پر آتشبازی کی جاری تھی ۔ جئے تلنگانہ اور کے سی آر کی لمبی عمر کے لیے نعرے لگائے جارہے تھے ۔ وہ ایک دوسرے پر گلال پھینک رہے تھے اور مٹھائی تقسیم کررہے تھے ۔ وائی ایس آر سی کی جانب سے ریاست میں بند کی اپیل کے باوجود شہر میں بند کا کوئی اثر نہیں دیکھا گیا ۔ جب کہ خود آندھرا عوام کے بڑے شوروم کھلے دیکھے گئے ۔ تاہم دوسرے دنوں کے مقابل آندھرا عوام اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی ۔ سڑکوں پر ٹرافک کم دیکھی گئی ۔ کوئی خاص ردعمل ظاہر نہ کرتے ہوئے کئی افراد نے کہا کہ وہ پہلے یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا راجیہ سبھا میں بل منظور ہوگا یا نہیں پھر کوئی تبصرہ کریں گے ۔۔

تلگو دیشم پارٹی چارمینار کا آج اجلاس
ٹی سرینواس یادو اور جناب زاہد علی خاں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : تلگو دیشم پارٹی حلقہ اسمبلی چارمینار کے ڈیویژن پریسیڈنٹ معتمدین و کارکنوں کا ایک اجلاس 20 فروری کو صبح 9 تا 1 بجے دن رائل فنکشن ہال چارمینار روڈ کوٹلہ عالیجاہ مقرر ہے ۔ صدارت جناب علی بن ابراہیم مسقطی انچارج حلقہ اسمبلی چارمینار و نائب صدر گریٹر حیدرآباد کریں گے ۔ جناب ٹی سرینواس یادو سابق وزیر اے پی و پولیٹ بیورو ممبر جناب زاہد علی خاں پولیٹ بیورو ممبر تلگو دیشم پارٹی و ایڈیٹر سیاست ، جناب ایم این سرینواس جنرل سکریٹری گریٹر حیدرآباد مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں مشاورت ہوگی اور لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔ جمیع کارکنوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اجلاس کی اہمیت و افادیت کو محسوس کرتے ہوئے بپابندی وقت شرکت کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT