Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں شہروں میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر امتناع

دونوں شہروں میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر امتناع

حیدرآباد /7 ستمبر ( سیاست نیوز ) کمشنر پولیس مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے دونوں شہروں میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر امتناع عائد کرنے احکام جاری کی ۔ دفتر کمشنر پولیس کی جانب سے جاری احکامات کے بموجب غیر سماجی عناصر اور دہشت گرد ڈرون کیمرے ، پیراگلائیڈرس ، مائیکرو لائیٹ ایرکرافٹ جنہیں رمورٹ کنٹرول کے ذریعہ چلایا جاتا ہے کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوسکتے ہیں ۔ دونوں شہروں میں مذکورہ الیکٹرانک آلات پر امتناع عائد کرتے ہوئے کمشنر پولیس نے بتایا کہ اکثر کئی تقاریب میں ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے اور عوام کی سلامتی اور تحفظ کے پیش نظر ڈرون کیمروں کا غیر قانونی طور پر استعمال بیحد ضروری ہے ۔ کمشنر پولیس نے اپنے احکامات میں مزید بتایا کہ کسی تنظیم یا کوئی شخص ڈرون کیمرے اور دیگر الیکٹرانک آلات کے استعمال کیلئے متعلقہ پولیس عہدیداروں سے تحریری اجازت طلب کریں اور اس کے خلاف ورزی پر تعزیرات ہند کے دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT