Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / دونوں شہروں میں کانگریس قائدین کا ادخال پرچہ نامزدگی

دونوں شہروں میں کانگریس قائدین کا ادخال پرچہ نامزدگی

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد سکندرآباد میں کانگریس کے قائدین وی ہنمنت راو ، ڈی ناگیندر ، ایم مکیش گوڑ ، وشنووردھن ریڈی ، انجن کمار یادو کے علاوہ دوسرے قائدین نے اپنے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں ۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہونے کی وجہ سے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں کانگریس کے تمام قائدین نے

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد سکندرآباد میں کانگریس کے قائدین وی ہنمنت راو ، ڈی ناگیندر ، ایم مکیش گوڑ ، وشنووردھن ریڈی ، انجن کمار یادو کے علاوہ دوسرے قائدین نے اپنے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں ۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہونے کی وجہ سے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں کانگریس کے تمام قائدین نے آج جلوس اور ریالیوں کی شکل میں پہونچکر اپنے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہے ۔ حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے کانگریس کے امیدوار مسٹر ایم انجن کمار یادو نے اپنے حامیوں کے ساتھ جلوس کی شکل میں پہونچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ رقص بھی کیا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر انجن کمار یادو نے کہا کہ انہیں سماج کے تمام طبقات کی تائید حاصل ہے اور سیکولرازم پر ایقان رکھتے ہیں اور حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے مسلسل تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ ساوتھ کا اڈوانی کہلانے والے بی جے پی کے امیدوار سابق مرکزی وزیر مسٹر دتاتریہ کو ماضی میں دو مرتبہ شکست دے چکے ہیں ۔ 2014 کے عام انتخابات میں بھی اقلیتوں کی تائید سے انہیں شکست دیں گے ۔ حلقہ اسمبلی خیریت آباد سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد سابق ریاستی وزیر مسٹر ڈی ناگیندر نے کہا کہ خیریت آباد کے عوام ان کے ساتھ ہے انہوں نے اپنے حلقہ کو ترقی دینے کے لیے بے شمار کام کئے ہیں اور سرکاری اسکیمات سے عوام کو بھر پور فائدہ پہونچا چکے ہیں ۔ سماج کے تمام طبقات کی انہیں تائید حاصل ہے ۔ 2014 کے عام انتخابات میں دوبارہ کامیابی کے بعد وہ حلقہ خیریت آباد کو ملک کا ترقیاتی حلقہ میں تبدیل کریں گے ۔

تلگو دیشم اور بی جے پی کا اتحاد سیکولرازم کے لیے نقصان دہ ہے ۔ سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ نے اسمبلی حلقہ عنبر پیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی حلقہ عنبر پیٹ میں اصل مقابلہ سیکولرازم اور فرقہ پرستی کے درمیان ہے ۔ دو میعادوں سے کامیاب ہونے والے بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے صرف تشہیر کی ہے ترقیاتی کوئی کام نہیں ہوئے ہیں ۔ اسمبلی حلقہ بہادر پورہ سے مسٹر عبدالسمیع اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز سے وشنووردھن ریڈی اسمبلی حلقہ سکندرآباد سے مسز جیہ سدھا اسمبلی حلقہ صنعت نگر سے مسٹرایم ششی دھر ریڈی کے علاوہ دوسرے حلقوں سے کانگریس کے امیدواروں نے اپنے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT