Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / دونوں شہروں میں 2015 کی بااجرت تعطیلات

دونوں شہروں میں 2015 کی بااجرت تعطیلات

حیدرآباد 12 ڈسمبر ( این ایس ایس ) محکمہ محنت و روزگار کی جانب سے آج ایک اعلامیہ گزٹ میں اشاعت کیلئے جاری کردیا گیا ہے جس میں سال 2015 میں پانچ قومی تہواروں اور چار تعطیلات کو تعطیل با اجرت قرار دیا گیا ہے ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے حدود میں دوکانوں اور کاروباری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین ان تعطیلات میں بااجرت تعطیل کے حقدار ہونگے ۔ قومی تعطیلات میں یوم جمہوریہ ( 26 جنوری ) ‘ مئی ڈے ( یکم مئی ) یوم تاسیس تلنگانہ ( 2 جون ) یوم آزادی ( 15 اگسٹ ) اور گاندھی جینتی ( 2 اکٹوبر ) شامل ہیں۔ تہوار کی تعطیلات میں سنکرانتی ( 14 جنوری ) مہاشیوراتری کا دوسرا دن ( 18 فبروری ) ‘ عیدالفطر ( امکانی طور پر 18 جولائی ) اور دسہرہ کا دوسرا دن ( 23 اکٹوبر ) شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT