Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں شہروں کو پانی کی سربراہی کا موقف اطمینان بخش

دونوں شہروں کو پانی کی سربراہی کا موقف اطمینان بخش

حیدرآباد ۔ 25ستمبر ( سیاست نیوز) ایشیائی ممالک میں سب سے بڑا پراجکٹ تصور کئے جانے والا ناگرجنا ساگر پراجکٹ جس کی سطح آب کافی حد تک کم ہوچکی تھی جس کے باعث شہر حیدرآباد کو پانی کی سربراہی اور نلگنڈہ کے علاوہ زائد از 300فلورائیڈ سے متاثرہ مواضعات کو سربراہی آب مسدود ہوجانے کا خطرہ لاحق ہوچکا تھا لیکن گذشتہ چند روز کے دوران ریاست کرناٹک اور تلنگانہ اضلاع میں ہوئی بارش کی وجہ سے سری سیلم پراجکٹ کی سطح آب میں اضافہ ہوا اور اس اضافہ کے پیش نظر سری سیلم پراجکٹ سے پانی کے چھوڑنے کی وجہ سے ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی سطح آب میں اضافہ ہونے پر صورتحال اب اطمینان بخش دکھائی دے رہی ہے بلکہ دونوں شہروں حیدرآباد ‘ سکندرآباد ‘ نلگنڈہ اور زائد از 300فلورائیڈ سے متاثرہ مواضعات کو پانی کی سربراہی کا کوئی خطرہ نہیں رہا ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سری سیلم پراجکٹ سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے ناگرجنا ساگر پراجکٹ میں پانی کے بہاؤ میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور ناگرجنا ساگر پراجکٹس کی سطح آب میں کافی اضافہ ہوکر موجودہ سطح آب 510 ہوچکی ہے جبکہ گذشتہ دنوں کے دوران سطح آب 500فٹ سے بھی کم ہوچکی تھی۔

TOPPOPULARRECENT