Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / دونوں شہروں کے آٹو ڈرائیورس کا کل احتجاجی اجلاس

دونوں شہروں کے آٹو ڈرائیورس کا کل احتجاجی اجلاس

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : دونوں شہروں کے آٹو ڈرائیورس کا ٹرافک پولیس ای چالان سسٹم کے خلاف احتجاجی اجلاس 13 جون دوپہر 2 بجے پریس کلب سوماجی گوڑہ میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ ای چالان سسٹم کو صرف سگنل جمپ پر پابند کیا جائے اور دیگر ٹرافک قوانین خلاف ورزی پر اسپاٹ چالان کیا جائے اوراس اجلاس میں آ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : دونوں شہروں کے آٹو ڈرائیورس کا ٹرافک پولیس ای چالان سسٹم کے خلاف احتجاجی اجلاس 13 جون دوپہر 2 بجے پریس کلب سوماجی گوڑہ میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ ای چالان سسٹم کو صرف سگنل جمپ پر پابند کیا جائے اور دیگر ٹرافک قوانین خلاف ورزی پر اسپاٹ چالان کیا جائے اوراس اجلاس میں آگے کی کارروائی کے بارے میں غور کیا جائے گا ۔ محمد امان اللہ خاں ، جے رویندر ، ایم اے سلیم اور مرزا رفعت بیگ تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے اپنے صحافتی بیان میں حکومت تلنگانہ پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ آر ٹی اے اور پولیس کی جانب آٹو والوں کو مزید ہراساں نہیں کیا جائے گا ۔ لیکن آٹو والوں کو دن بہ دن پولیس پریشان کرتے ہی جارہی ہے ۔ دونوں شہروں کے آٹو ڈرائیورس سے اپیل کی جاتی ہے کہ بڑی تعداد میں احتجاجی اجلاس میں شرکت کریں ۔۔

راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں ٹی آر ایس پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت
شمس آباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے میلاردیو پلی ڈیویژن میں ٹی آر ایس میناریٹی سیل آفس کا نامپلی جی ایچ ایم سی صدر ہنمنت راؤ نے دورہ کر کے عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل سابق ضلع صدر سے ملاقات کر کے پارٹی کے حالات کا جائزہ لیا اور اپنی مخاطبت میں کہا کہ راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔ پارٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کو کہا ۔ عبدالمقیت چندا نے اپنے بیان میں کہا کہ راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں ٹی آر ایس پارٹی دن بہ دن مضبوط بنتی جارہی ہے ۔ جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی ہے ۔ ٹی آر ایس کی کارکردگی سے ہر ایک شخص متاثر ہے ۔ حکومت کی اسکیمات سے ہر ایک شخص استفادہ کررہا ہے ۔ خاص کر شادی مبارک اسکیم جسے مقبولیت حاصل ہورہی ہے ۔ چیف منسٹر نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ چار سالوں میں ہر گھر کو پینے کے پانی کی سربراہی کے اقدامات کریں گے ۔ جاریہ سال برقی کٹوتی کا مسئلہ پیدا نہیں ہوا ۔ ٹی آر ایس حکومت ایک سال کامیابی کے ساتھ مکمل کرچکی ہے ۔ اس موقع پر پرشوتم راؤ ، کپل راج ، مرزا عبید علی ، احمد پٹیل ، مکرم خاں ، محمد عمر ، سرینواس ریڈی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT