دونوں پیروں سے محروم نوجوان شیخ یوسف کو 1.5 لاکھ روپئے کی امداد

حیدرآباد ۔ 21 فبروری ۔ ادارہ سیاست نے میرے نوجوان معذور بیٹے کی مدد کرتے ہوئے ہم پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ اس کیلئے میں سب سے پہلے اللہ عزوجل کے دربار میں شکر بجا لاتا ہوں کہ اس نے اپنے بندوں کے دلوں میں ہمارے لئے رحم و ہمدردی پیدا کی۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں اور جناب خداداد خانصاحب نے بروقت ہماری مالی مدد کرتے ہوئے ایسا احسان کی

حیدرآباد ۔ 21 فبروری ۔ ادارہ سیاست نے میرے نوجوان معذور بیٹے کی مدد کرتے ہوئے ہم پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ اس کیلئے میں سب سے پہلے اللہ عزوجل کے دربار میں شکر بجا لاتا ہوں کہ اس نے اپنے بندوں کے دلوں میں ہمارے لئے رحم و ہمدردی پیدا کی۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں اور جناب خداداد خانصاحب نے بروقت ہماری مالی مدد کرتے ہوئے ایسا احسان کیا ہے جسے میں اور میرا خاندان فراموش نہیں کرسکتا۔ اس کیلئے ہم لوگ ہمیشہ ان کیلئے بارگاہ رب العزت میں دعاگو رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سڑک حادثہ میں اپنے دونوں پیروں سے محروم ہوئے نوجوان طالب علم 18 سالہ شیخ یوسف کے والد جناب شیخ حکیم نے جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں 150000 لاکھ روپئے مالی امداد حاصل کرنے کے بعد کیا۔ یہ رقم دبئی میں مقیم صنعتکار و فلاح کار جناب خداداد خاں نے روزنامہ سیاست کے توسط سے معذور لڑکے تک پہنچائی۔ جناب زاہد علی خاں نے دیڑھ لاکھ روپئے شیخ یوسف اوران کے والد شیخ علیم کو حوالے کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم 6 ماہ تک ڈپازٹ کروالیں کیونکہ ہیلپنگ ہینڈ فاونڈیشن شیخ یوسف کو دو مصنوعی پاؤں نصب کررہی ہے۔ پاؤں نصب کئے جانے کے مختلف مراحل ہیں اور یہ مراحل تقریباً 5 ماہ میں مکمل ہوتے ہیں۔ 5 تا 6 ماہ بعد دیڑھ لاکھ روپئے کی رقم سے شیخ یوسف کیلئے کوئی کاروبار شروع کیا جائے گا۔ جناب زاہد علی خاں نے کہا کہ اس کمسن بچے کے چہرہ پر خوشی اور اس کے والد کے چہرہ پر اطمینان کے آثار دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہورہی ہے۔ واضح رہیکہ جناب خداداد خاں صاحب ملت کے خاموش خدمتگذار ہیں اور ضرورتمندوں کی دامے درمے سخنے مدد کرتے ہیں۔ 18 سالہ شیخ یوسف کرناٹک کے تاریخی علاقہ بیدر سے 40 کیلو میٹر دور بھالکی کے قریب ببری بی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ اکٹوبر 2014ء میں وہ ایک ٹریکٹر پر بیٹھے اپنے گاؤں واپس ہورہا تھا کہ پیچھے سے ایک لاری نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور پھر حیدرآباد کے کرشنا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں ان کے دونوں پیر جسم سے علحدہ کردیئے گئے۔ بہرحال امید ہیکہ شیخ یوسف اگلے 6 ماہ میں چلنے پھرنے کے قابل ہوجائیں گے ساتھ ہی وہ ایک نیا کاروبار بھی شروع کریں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT