Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں چیف منسٹرس مسائل حل کریں :گورنرنرسمہن

دونوں چیف منسٹرس مسائل حل کریں :گورنرنرسمہن

حیدرآباد۔ 30اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان پائے جانے والے مسائل کو دونوں وزرائے اعلی مل کر حل کریں۔ دونوں ریاستوں کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج یہاں اس خیال کا اظہار کیا۔ تلگوعوام کو دیوالی کی مبارکباد کی پیشکشی کے لئے راج بھون کے دربار ہال میں پرجا دربار کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر گورنر اور ان کی اہلیہ نے عوام سے ملاقات کی ۔ عوام نے ان دونوں کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔ گورنر نے کہا کہ بغیر کسی مسائل کے تلگو عوام خوش رہیں ۔ اس کے لئے وہ خدا سے دعا گو ہیں۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے علاوہ چیف سکریٹری راجیو شرما ، ڈی جی پی انوراگ شرما،آندھراپردیش قانون ساز کونسل کے چیرمین چکراپانی نے بھی گورنر سے ملاقات کرکے دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT