Wednesday , December 19 2018

دونوں کوریائی ممالک کے درمیان بات چیت پرچین مسرور

بیجنگ، 9جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج کہا کہ وہ دونوں کوریائی ممالک کے درمیان پہلی رسمی مذاکرات سے خوش ہے اور اس طرح کے مثبت اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے ۔چین کی وزارت کے خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں اس معاملے میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ ڈھائی برسوں میں دو ممالک کے درمیان شروع ہونے والی رسمی بات چیت کا خیرمقدم کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے مہینے جنوبی کوریا میں اعلی سطحی ، اتھلیٹوں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹیم بھیجے گا۔

TOPPOPULARRECENT