Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / دونوں کوریائی ممالک کے درمیان مثبت ماحول میں بات چیت

دونوں کوریائی ممالک کے درمیان مثبت ماحول میں بات چیت

سیول، 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا میں ونٹر اولمپکس کھیلوں میں شرکت کرنے آئے شمالی کوریائی وفد نے یہاں اپنے ہم منصبوں سے گرم جوشی اور کھلے دل سے بات چیت کی ہے لیکن اس میں جنوبی کوریا کے صدر مون ژائن ان کے لئے دعوت کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے ۔ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این نے یہ اطلاع دی ہے ۔ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی چھوٹی بہن کم یوجونگ نے جنوبی کوریا کے صدر مون ژائن ان کو انتہائی پر اخلاق انداز میں ذاتی طور پر ایک خط سونپا اور اپنے بھائی کا پیغام بھی دیا۔ لیکن اس بات کی کوئی تفصیل نھیں مل سکی ہے کہ اس میں کیا بات کہی گئی تھی۔جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ مسٹر مون کو شمالی کوریا کے لئے مدعو کیا گیا ہے اور اگر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان یہ بات چیت ہوتی ہے تو سال 2007 کے بعد ان رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ جنوبی کوریا کے صدر شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے پیدا ہونے والی کشیدگی کا سفارتی حل تلاش کرنے کے حق میں ہیں۔شمالی کوریا کے رہنما کی بہن نے مسٹر مون سے کہا تھا کہ کم جونگ ان مستقبل قریب میں ان سے ملنا چاہتے ہیں اور جب ان کو سہولت ہو تووہ شمالی کوریا کے دورے پر جا سکتے ہیں۔اس دوران صدارتی محل بلیو ہاؤس کے ترجمان ‘کی ایوکیوم ‘نے صحافیوں سے کہا کہ ابھی اس سمت میں کچھ نھیں سوچا گیا ہے ، اس لائق ماحول بننے دیجئے تبھی ممکن ہو سکے گا۔

TOPPOPULARRECENT