Wednesday , October 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دوکاروں میں تصادم، 6 افراد ہلاک

دوکاروں میں تصادم، 6 افراد ہلاک

آتما کور۔/21فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی ضلع کوتہ کوٹہ منڈل کنینی میٹ کے قریب این ایچ 44پر دو کاروں میں تصادم ہوا جس میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب ایک کار میں سفر کرنے والے آتما کور منڈل مولا ملا کے متوطن ہیں جو حیدرآباد میں رہتے تھے ان کے خاندان میں شادی ہونے کی وجہ سے شادی میں شرکت کرنے کیلئے آرہے تھے جو سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے جن میں دو خواتین ، دو مرد ہیں جو ایک ہی خاندان کے ہیں ۔ دونوں کاروں میں سفر کرنے والے جملہ 11افراد تھے جو تیز رفتار سے ٹکر دے دی جس سے سب شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جلد از جلد زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا اور پولیس نے تحقیقاقت جاری ہیں تفصیلات باقی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT