Tuesday , December 18 2018

دوکان اور مکان مالک کو لوٹنے والے دو سارق گرفتار

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ایل بی نگر پولیس نے دوکان اور مکان کو لوٹنے والے دو سارقوں کو گرفتار کرلیا ۔ جو مدد کرنے اور سہارا دینے والے کو دھوکہ دے کر آدھا کیلو سونا لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔ ایل بی نگر پولیس نے ایک شکایت پر اڑیسہ پہونچکر اڑیسہ کے ساکنان سارق گنیش اور دینپا کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے تقریبا 537 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ دونوں اڑیسہ سے گذشہ سال ایل بی نگر روزگار کے سلسلہ میں پہونچے تھے ۔ جنہیں کسی نے کام اور سہارا نہیں دیا تھا ۔ ناگول بنڈلہ گوڑہ علاقہ کے ساکن ایسو نامی شخص نے انہیں روزگار فراہم کیا تھا جو زیورات تیاری کا کام کرتا ہے اور اس نے رہنے کے لیے سہارا بھی مہیا کیا تھا ۔ تاہم چند روز گذرنے کے بعد موقع کا فائدہ اٹھا کر یہ ان دونوں نے سونا لوٹ لیا اور فرار ہوگئے تھے ۔ ایل بی نگر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT