Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / دو آئی اے ایس افسران کے تبادلے و تعیناتی

دو آئی اے ایس افسران کے تبادلے و تعیناتی

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر (این ایس ایس) حکومت تلنگانہ نے آج دو عہدیداروں کے تبادلے اور تعیناتی کے احکام جاری کئے جس کے مطابق 1983 بیچ کے آئی اے ایس افسر ونود کمار اگروال پرنسپال سکریٹری برائے حکومت (آر اینڈ ایس) محکمہ ریونیو کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں بحیثیت بہ اعتبار عہدہ پرنسپال سکریٹری برائے حکومت اور ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر مری چنا ریڈی ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد متعین کیا گیا ہے وہ اس عہدہ کی مکمل زائد ذمہ داری بھی نبھالیں گے۔ 1984 ء بیچ کے آئی اے ایس عہدیدار ڈاکٹر شیلنڈر کمار پرنسپال سکریٹری برائے حکومت شعری نظم و نسق کو تا حکم ثانی مکمل زائد ذمہ داریوں کے چارج کے ساتھ بحیثیت پرنسپال سکریٹری برائے حکومت (آر اینڈ ایس) محکمہ ریونیو تعینات کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT