Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دو آٹو میں تصادم نوجوان فوت پانچ افراد شدید زخمی

دو آٹو میں تصادم نوجوان فوت پانچ افراد شدید زخمی

یلاریڈی /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مقابل سمت سے آرہے دو آٹو ایک دوسرے سے ٹکرانے پر ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ یلاریڈی منڈل کے برہمنا پلی شیوار میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ساتولی سے رودارم کی طرف جارہا آٹو اور ردرارم کی طرف سے یلاریڈی کو آرہا آٹو برہمناپلی کے شیوار پر ایک دوسرے سے تیزی کے ساتھ ٹکرا گئے جس پر آٹو میں سفر کر رہے جنگامائی پلی سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ لکشمی نارائنا مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ زخمیوں کو یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ان میں ایک کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے کاماریڈی دواخانہ بھیجا گیا ۔ یلاریڈی سب انسپکٹر مسٹر سریدھر ریڈی نے متوفی کے والد کی شکایت پر کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہے ہیں ۔

پھانسی لیکر نوجوان کی خودکشی
یلاریڈی /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے دھرمارم علاقہ سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ نوجوان ایلیشم منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی موضع کے قریب کھیت میں درخت سے پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ منڈل لنگم پیٹ کے سب انسپکٹر مسٹر سمپت گوڑ کے مطابق متوفی حیدرآباد میں گذشتہ کئی سال سے آٹو چلا رہا تھا ۔ اسے پیٹ کا درد کافی پریشان کر رکھا تھا جس سے وہ آئے دن کئی دواخانوں میں علاج کروانے کے باوجود کوئی فائدہ نہ ہوا ۔ ان دنوں اپنے آبائی موضع دھرما ریڈی کو آیا اور جمعرات کو نانی کے موضع شٹ پلی سنگاریڈی کو گیا ۔ درمیان راستہ میں واقع نانی کے کھیت میں درخت سے پھانسی لے لی ۔ متوفی کو ماں باپ شوبھا ، شنکریا ، بڑا بھائی ، چھوٹا بھائی ہیں ۔ سب انسپکٹر نے مقام واردات پر پہونچکر نعش کا پنچنامہ کیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT