Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / دو اسپنرس کی شمولیت فائدہ مند ہوگی : ارشد ایوب

دو اسپنرس کی شمولیت فائدہ مند ہوگی : ارشد ایوب

حیدرآباد۔9 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر اور ہندوستانی ٹیم کے سابق اسپنر ارشد ایوب نے بنگلہ دیش کے خلاف کل شروع ہونے والے واحد ٹسٹ کے ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کے قطعی 11 کھلاڑیوں میں آف اسپنر ہربھجن سنگھ اورروی چندرن اشون کی شمولیت فائدہ مند ہوگی ۔ ہربھجن سنگھ جن کی سخت محنت

حیدرآباد۔9 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر اور ہندوستانی ٹیم کے سابق اسپنر ارشد ایوب نے بنگلہ دیش کے خلاف کل شروع ہونے والے واحد ٹسٹ کے ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کے قطعی 11 کھلاڑیوں میں آف اسپنر ہربھجن سنگھ اورروی چندرن اشون کی شمولیت فائدہ مند ہوگی ۔ ہربھجن سنگھ جن کی سخت محنت نے انھیں دوبارہ ٹیم میں جگہ دلوائی ہے بین الاقوامی سطح پر طویل تجربہ رکھنے والے ہربھجن سنگھ کے ہمراہ روی چندرن اشون جو ایک باصلاحیت اسپنر ہے انھیں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم میں شامل کئے جانے کا مہمان ٹیم کو فائدہ ہوگا ۔ سابق آف اسپنر ارشد ایوب جنھوں نے اپنے 4 سالہ بین الاقوامی کیرئیر میں ہندوستان کی 13 ٹسٹ اور 32 ونڈے مقابلوں میں نمائندگی کی ہے انھوں نے ٹیم میں دو اسپنرس کی شمولیت کی حمایت کی ہے ۔ ویراٹ کوہلی کی قیادت کے متعلق اظہارخیال کرتے ہوئے ارشد ایوب نے کہاکہ انھیں اس فیصلے میں کوئی نقصان نہیں دکھائی دیتا کہ ہندوستانی ٹیم کیلئے مختلف طرز کی کرکٹ میں دو مختلف کپتان ہوں ۔ ارشد ایوب کے بموجب کوہلی ایک عرصہ سے دھونی کے ساتھ موجود ہیں اور وہ ٹیم کے ایک مستقل رکن ہونے کی وجہ سے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ہم آہنگ بھی ہیں لہذا ارشد ایوب سمجھتے ہیں کہ ٹسٹ اور ونڈے میں دو مختلف کپتانوں کا ٹیم کو فائدہ ہی ہوگا ۔ دھونی نے ہندوستانی ٹیم کو ایک مقام پر پہنچایا ہے اور اب کوہلی اُسے آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT