Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دو اعزازی لکچرر کیلئے انٹرویوز

دو اعزازی لکچرر کیلئے انٹرویوز

ظہیرآباد۔ /9 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپال گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد ڈاکٹر کے سرینواس راجو کے پریس نوٹ کے بموجب کالج ہذا میں اردو میڈیم کے طلباء کو تاریخ اور کامرس پڑھانے کیلئے دو اعزازی لکچررس کی ضرورت ہے۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 18اگسٹ مقرر ہے جبکہ انٹرویوز تارا گورنمنٹ ڈگری کالج سنگاریڈی میں منعقد ہوں گے۔ خواہشمند امیدوار متعلقہ مضمون میں 55فیصد سے زائد نشانات کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ ہو۔ نیٹ (NET)، سیٹ (SET) یا پی ایچ ڈی کامیاب امیدوار قابل ترجیح ہوں گے۔ نیز ڈگری سطح پر تعلیمی تجربے کے حامل امیدوار بھی انتخاب کے لئے زیادہ اہل قرار دیئے جاسکتے ہیں۔

چیتا مردہ حالت میں دستیاب
مٹ پلی۔/9اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی کے قریبی موضع مٹلہ چٹا پور ۔ ویئم پیٹ کے مضافاتی علاقہ میں ایک چیتا مردہ حالت میں دستیاب ہونے پر مقامی افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مٹ پلی ڈیویژن کی جانب مغرب و شمال کے سرحدی علاقہ میں پہاڑ اور جنگلات کی وجہ سے مور اور ہرن پائے جاتے ہیں۔ فاریسٹ عہدیداران کے مطابق یہ چیتا عادل آباد کے سرحدی جنگلات سے غذا کی تلاش میں 50تا60 کلو میٹر تک کا فاصلہ طئے کرکے یہاں آیا ہے۔ فاریسٹ عہدیداروں رمیش، محمد افضل، محمد جلیل اور دیگر نے مقام واردات کا معائنہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT