Wednesday , December 19 2018

دو افراد بشمول خاتون کی خودکشی

حیدرآباد 9مئی (سیاست نیوز) سنجیوی ریڈی نگر اور پیٹ بشیر آباد حدود میں دو افراد بشمول ایک خاتون کی خودکشی کے واقعات پیش آئے تاہم ان میں ایک کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس ایس آر نگر نے بتایا کہ 48 سالہ سید کریم جو ساوتھ شنکر لال نگر ایس آر نگر کے ساکن سید مستان کا بیٹا تھا کل رات اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پیٹ بشیر آباد پولیس کے مطابق 28 سالہ خاتون شاملا جو کومپلی علاقہ کے ساکن ستیا کی بیوی تھی اس خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر 7 مئی کو نا معلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT