Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / دو افراد کیلئے نوٹوں کی تبدیلی جان لیوا ثابت ہوئی، طویل قطار میں عمر رسیدہ شخص کی موت

دو افراد کیلئے نوٹوں کی تبدیلی جان لیوا ثابت ہوئی، طویل قطار میں عمر رسیدہ شخص کی موت

تھرواننتاپورم ۔ /11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں پرانی نوٹوں کی تبدیلی کیلئے بینکس کی طویل قطار میں کھڑا ایک عمر رسیدہ شخص فارم کی خانہ پری کے دوران اچانک غشی کھاکر گرپڑا اور اس مقام پر فوت ہوگیا ۔ دوسرا شخص پانچ لاکھ روپئے جمع کرنے کیلئے فارم کی خانہ پری کے دوران اچانک گرپڑنے کے سبب فوت ہوگیا ۔ پولیس نے کہا کہ 75 سالہ کارتیکیان نے جس کا تعلق ضلع الاپوزہا کے ہری پد ٹاؤن کے تحت کمارا پورم گاؤں سے ہے اسٹیٹ بینک آف ٹراونکور کی ایک برانچ پر طویل قطار میں کھڑا تھا کہ اچانک گرنے کے بعد فوت ہوگیا ۔ دوسرے واقعہ میں 48 سالہ اُنی جو کیرالا اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ کا ملازم تھا 5.50 لاکھ روپئے جمع کرنے کیلئے فارم کی خانہ پری کے دوران گرپڑنے سے فوت ہوگیا ۔ تاہم حکام نے اس کی موت کو حادثہ قرار دیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ اُنی نے اپنے پراویڈنٹ فنڈ اکاؤنٹ سے قرض لیا تھا لیکن نوٹوں کی اچانک تبدیلی کے بعد اس رقم کو دوبارہ بینک میں جمع کرنے کیلئے پہونچا تھا کہ عمارت کی دوسری منزل پر واقع اس بینک پر خانہ پری کے دوران اچانک گرپڑنے سے فوت ہوگیا ۔ اُنی گزشتہ روز بھی 5.50 لاکھ روپئے جمع کرنے کیلئے یہاں پہونچا تھا لیکن بھاری ہجوم کے سبب وہ اپنی رقم جمع نہیں کرسکا تھا ۔کیرالا کے تقریباً تمام مقامات پر اے ٹی ایمس آج بھی صحیح طریقہ سے کام کرنے میں ناکام رہی جس سے صارفین کو سخت دشواریاں پیش آئیں ۔

TOPPOPULARRECENT