Saturday , December 15 2018

دو افراد کی خودسوزی

حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے حدود میں بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک اور بیوی کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ دو افراد نے خودسوزی کرلی ۔ یہ علحدہ واقعات جیڈی میٹلہ اور چندا نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 35 سالہ وینکٹیشور جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ جیڈی میٹلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی تھی ا

حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے حدود میں بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک اور بیوی کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ دو افراد نے خودسوزی کرلی ۔ یہ علحدہ واقعات جیڈی میٹلہ اور چندا نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 35 سالہ وینکٹیشور جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ جیڈی میٹلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی تھی اور اس کی اس عادت سے بیوی ناراض تھی اور آئے دن دونوں میں جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ کل وینکٹیشور شدید نشہ کی حالت میں مکان پہونچا ۔ اس بات پر بیوی نے کافی ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا ۔ بیوی کی برہمی سے دلبرداشتہ اس شخص نے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ لکشمن جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ اندرا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ 7 نومبر کے دن میاں بیوی میں جھگڑا ہوا پولیس کے مطابق شوہر کی خواہش پر بیوی نے روٹی نہیں بنائی تھی جس پر برہم بحث و تکرار کے بعد لکشمن مکان سے چلا گیا تھا اور تھوڑی دیر بعد نشہ کی حالت میں مکان پہونچا ۔ اس نے برہمی کے عالم میں پٹرول ڈالکر خود کو آگ لگالی ۔ جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT