Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / دو افراد کی خودکشی

دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز)مالی پریشانیوں اور دوست کی موت سے دلبرداشتہ دو افراد کی خودکشی کے واقعات میاں پور اور عثمانیہ یونیورسٹی پولیس حدود میں پیش آئے ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 30 سالہ سمن جو پیشہ سے ڈرائیور  ریڈی کالونی میاں پور میں رہتا تھا ۔ وہ مقامی طور پر واقع ایک کوئلہ کی کمپنی میں کام کرتا تھا ۔ گذشتہ دنوں سمن کا ساتھی ورکروں سے جھگڑا ہوگیا تھا اور وہ اس شخص کو کمپنی میں داخل ہونے نہیں دے رہے تھے ۔ جھگڑے کے سبب ملازمت سے دوری مالی پریشانیوں کا سبب بن گئی جس سے دلبرداشتہ سمن نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 25 سالہ کاشی کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم ‘ تارناکہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 15 جولائی کو اس کے ساتھی کی موت ہوگئی تھی اور جب سے یہ شخص دوست کی موت کے غم میں ذہنی تناو کا شکار ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔
برقی شاک سے زخمی شخص کی موت
حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) چندرا نگر کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ شنکر راو جو چندا نگر علاقہ کے اپنے مکان میں کام کررہا تھا ۔شنکر راو گیلے کپڑوں کو تار پر ڈالنے کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT