Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دو افراد کی خودکشی

دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /7 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں جگت گیری گٹہ اور کوکٹ پلی میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق خرابی صحت سے ایک اور مالی پریشانی سے ایک نے انتہائی اقدام کیا ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 18 سالہ سری ہری جو جگت گیری گٹہ علاقہ کے س اکن درگا پرساد کا بیٹا تھا ۔ اس نے گذشتہ روز ایچ ایم ٹی کمپنی کے علاقہ میں جھاڑیوں میں خودسوزی کرلی ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 28 سالہ ہری پرساد جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا کوکٹ پلی میں رہتا تھا ۔ کل رات اس کے مکان سے بدبو محسوس کرتے ہوئے مقامی عوام نے پولیس کو شکایت کی ۔ پولیس نے قیاس کیا کہ ہری پرساد نے 3 تا 4 دن قبل اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کی ہوگی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT