Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / دو افراد کی خودکشی

دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ دنڈیگل اور کشائی گوڑہ میں دو افراد نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 32 سالہ موہن کرشن جو تلسی نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ اس نے گذشتہ ہفتہ نامعلوم زہریلی دوا کا استع

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ دنڈیگل اور کشائی گوڑہ میں دو افراد نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 32 سالہ موہن کرشن جو تلسی نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ اس نے گذشتہ ہفتہ نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 45 سالہ چنایا جو بالانگر علاقہ کی ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا ۔ اس نے وی آر ایس حاصل کرلیا تھا اور کشائی گوڑہ میں رہنے لگا تھا ۔ خرابی صحت سے تنگ آکر اس نے گذشتہ ہفتہ نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT