Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / دو افراد کی خود کشی

دو افراد کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دل برداشتہ اور مالی پریشانیوں سے دو افراد نے خود کشی کرلی ۔ عنبر پیٹ اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ عنبر پیٹ پولیس کے مطابق 24 سالہ پرشانت جو بی ٹیک کی تعلیم کی تکمیل کے بعد ملازمت کی تلاش میں تھا ۔ عنبر پیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے ملازمت کے حصول میں تاخیر اور ناکامی سے دل برداشتہ ہو کر کل رات پھانسی لے لی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 37 سالہ نیڈاری گوڑ جو کیبل آپریٹر تھا ۔ صاحب نگر میں رہتا تھا مالی پریشانیوں اور خرابی صحت سے تنگ آکر اس نے کل رات پھانسی لے لی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT