Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / دو بچوں کو ہلاک کرنے کے بعد شوہر، بیوی اور ساس کی خودکشی

دو بچوں کو ہلاک کرنے کے بعد شوہر، بیوی اور ساس کی خودکشی

اننت پور 22 جولائی (پی ٹی آئی) ضلع اننت پور میں پولیس نے آج کہاکہ گنتکل ٹاؤن کے ہاؤزنگ بورڈ کالونی علاقہ میں ایک شخص، اس کی بیوی اور ساس نے اپنے دو کمسن بچوں کو ہلاک کرنے کے بعد پھانسی لے لیا۔ 32 سالہ بابو اپنے سسرالیوں کے ساتھ رہتے ہوئے اپنی ساس 48 سالہ جیا لکشمی کے ساتھ ایک چھوٹا کاروبار چلایا کرتا تھا۔ جیا لکشمی نے اپنے بیٹے 17 سالہ کرانتی سے آج صبح کہاکہ وہ اپنے والد کو ریلوے اسٹیشن چھوڑ آئے۔ اور جب وہ (کرانتی) واپس آیا تو اپنی ماں جیا لکشمی، بہن 28 سالہ راجیشوری اور بہنوئی 32 سالہ بابو کو گھر کی چھت سے لٹکتا پایا۔ بابو اور راجیشوری کی بیٹی دو سالہ یساوینی اور 11 ماہ کے شیرخوار بیٹے نونیت کو تکیہ سے دم گھونٹ کردیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ بابو اور جیا لکشمی نے اپنے علیحدہ خودکشی نوٹس میں لکھا ہے کہ مالی مسائل کے سبب اُنھوں نے یہ انتہائی قدم اُٹھایا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس روی کمار نے کہاکہ نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم مردہ خانہ روانہ کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT