Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / دو بچے کار میں دم گھٹنے سے فوت

دو بچے کار میں دم گھٹنے سے فوت

نئی دہلی ۔ 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک افسوسناک واقعہ میں 4 اور 5 سال کی عمر والے دو لڑکے بیرون دہلی کے رن ہولا علاقے میں لگ بھگ 9 گھنٹے تک کار میں پھنسے رہنے کی وجہ سے دم گھٹنے کے سبب فوت ہوگئے۔ پولیس نے آج کہا کہ یہ واقعہ 3 اکٹوبر کو درج کرایا گیا۔ دونوں کزن برادران ان میں سے ایک کے والد کی ملکیت والی کار میں کھیل رہے تھے اور یہ کار ان کے مکان کے قریب پارک کی گئی تھی۔ کار کا مالک جو ٹیکسی ڈرائیور ہے، اس نے سنٹرل لاکنگ کے ذریعہ گاڑی مقفل کر رکھی تھی اور اس نے دیکھا نہیں کہ اندر بچے کھیل رہے تھے۔ چند گھنٹوں بعد بچوں کی تلاش ہوئی تو اس سانحہ کا علم ہوا۔

TOPPOPULARRECENT