Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / دو بہنوں میں جھگڑا بڑی بہن کی خودکشی

دو بہنوں میں جھگڑا بڑی بہن کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) دو بہنوں میں معمولی بات پر جھگڑا ایک بہن کی موت کا سبب بن گیا جہاں چھوٹی بہن سے جھگڑے کے بعد بڑی بہن نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 15 سالہ تبسم نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا۔ تبسم نے کل یہ انتہائی اقدام کیا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی۔ تبسم جل پلی علاقہ کے س

حیدرآباد ۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) دو بہنوں میں معمولی بات پر جھگڑا ایک بہن کی موت کا سبب بن گیا جہاں چھوٹی بہن سے جھگڑے کے بعد بڑی بہن نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 15 سالہ تبسم نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا۔ تبسم نے کل یہ انتہائی اقدام کیا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی۔ تبسم جل پلی علاقہ کے ساکن محمد قاسم علی کی بیٹی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ چھوٹی بہن سے جھگڑے کے بعد اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT