Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / دو بیٹیوں کی 30 سال بعد ماں سے ملاقات

دو بیٹیوں کی 30 سال بعد ماں سے ملاقات

یو اے ای سے حیدرآباد کا سفر ،ساؤتھ زون پولیس کا مثالی رول
حیدرآباد 21 جولائی (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس کے انسانی جذبہ نے ایک ماں کو اپنی دو بیٹیوں سے 30 سال کے بعد ملادیا۔ 60 سالہ نازیہ بیگم کی شادی 1981ء میں متحدہ عرب امارات کے شہری رشید عید عبید المصمری سے پرانے شہر کے ایک قاضی کے دفتر پر ہوئی تھی۔ شادی کے چند دنوں بعد نازیہ بیگم اپنے شوہر کے پاس دوبئی گئی تھیں لیکن گھریلو مسائل کے سبب اُس کے شوہر نے چار سال بعد طلاق دے دیا اور اُسے جبراً ہندوستان واپس بھیج دیا تھا۔ نازیہ بیگم کو دو لڑکیاں پیدا ہوئی تھیں۔ لیکن اُس کے شوہر نے اُسے اِن لڑکیوں کو حوالہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔ وطن واپس لوٹنے کے بعد نازیہ نے بیدر (کرناٹک) کے ایک میوہ فروش سے شادی کی تھی اور اُس سے تین بچے ہیں۔ خاتون کی دو لڑکیاں جن کی عمر تقریباً 29 سال ہے، ماں کی تلاش میں جاریہ سال جنوری حیدرآباد پہونچ کر ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا سے ملاقات کی تھی اور کمیونٹی پولیسنگ کے حصہ کے تحت ڈی سی پی نے لڑکیوں کی ماں کا پتہ لگانے کا تیقن دیا تھا۔ پولیس نے نازیہ بیگم کی تلاش کے لئے پمفلٹس اور پوسٹرس گشت کروائے تھے اور بالآخر نازیہ بیگم کا پتہ چل گیا۔ خاتون کی دونوں بیٹیوں نے آج ڈی سی پی ساؤتھ زون کے دفتر میں 30 سال کے بعد اپنی ماں سے ملاقات کی جہاں پر جذباتی مناظر دیکھے گئے۔

TOPPOPULARRECENT