Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / دو بیڈ روم مکانات اسکیم شروع کرنے پر کے سی آر کی ستائش

دو بیڈ روم مکانات اسکیم شروع کرنے پر کے سی آر کی ستائش

ورنگل میں ایچ آر آئی ڈی اے وائی اسکیم کا افتتاح، وینکیا نائیڈو کا خطاب
ورنگل 18 اکٹوبر (این ایس ایس) مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ ملک میں کوئی 100 شہروں کو اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت منتخب کیا گیا ہے اور ان میں 20 کو پہلے مرحلہ میں سنٹر فار ڈیولپمنٹ سے فنڈس کے حصول کا موقع ہوگا۔ مرکزی وزیر نے آج صبح ورنگل میں مرکز کی اسپانسرڈ ہیرٹیج سٹی ڈیولپمنٹ آگمنیٹیشن یوجنا (HRIDAY) اسکیم کا افتتاح کیا۔ انھوں نے ہزار ستون کی مندر کے احاطہ میں ایک پائیلان کی بھی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹاؤنس میں بلدیات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اسکیموں کا اعلان کیا ہے تاکہ ٹاؤنس کو عصری اور خوبصورت بنایا جائے اور بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ اس اسکیم کے سلسلہ میں صرف سوچھ بھارت پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ انھوں نے عوام سے صفائی کے پروگرام میں سرگرم حصہ لینے کی خواہش کی۔ یہ کہتے ہوئے کہ مرکز نے ’’سب کیلئے مکانات‘‘ اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ وینکیا نائیڈو نے کہاکہ امکنہ کی فراہمی کا یہ بڑا پروگرام اسی وقت کامیاب ہوسکتا ہے جب مرکز اور ریاستیں اس کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔ انھوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ اس سمت میں کام کررہی ہے اور ہاؤزنگ پروگرام شروع کرنے پر انھوں نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی ستائش کی۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ ملک میں اسمارٹ سٹیز اسکیم کے تحت منتخب کئے گئے تاریخی اور ہیرٹیج 12 ٹاؤنس میں دو تلگو ریاستوں میں دو ٹاؤنس آندھراپردیش میں امراوتی اور تلنگانہ ورنگل کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ این ڈی اے حکومت نے گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کو ملک میں نمبر ون ڈیولپڈ سٹی بنانے کیلئے تین بڑی اسکیمات منظور کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT