Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / دو تلگو ریاستوں میں برسر کار جوڑوں کے تبادلوں کے لیے وینکیا نائیڈو کی پہل

دو تلگو ریاستوں میں برسر کار جوڑوں کے تبادلوں کے لیے وینکیا نائیڈو کی پہل

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : علحدہ تلگو ریاستوں میں برسرکار جوڑوں کو در پیش مسائل مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو کے اقدام سے جلد ہی حل ہوجائیں گے ۔ مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے اس سلسلہ میں چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ اور چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو سے بات کی ہے جس میں انہوں نے گذشتہ تین سال سے دو تلگو ریاستوں میں علحدہ طور پر کام کرنے والے جوڑوں کے میوچل ٹرانسفر پر بات کی ۔ اگر کوئی مرد ملازم سرکار ریاست تلنگانہ میں برسر کار ہو اور اس کی بیوی آندھرا پردیش میں برسرکار ہو تو ان میں سے کسی ایک کو متعلقہ ریاست کو بھیج دیا جائے گا ۔ اس سے علحدہ طور پر کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین ایک ساتھ ہوجائیں گے اور ایک ریاست میں کام کرپائیں گے ۔ اس اقدام کے بعد تلنگانہ اور اے پی کی حکومتوں نے سرکاری ملازمین کے تبادلے ان کی ریاستوں میں کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT