Wednesday , December 19 2018

دو تلگو ریاستوں کو ساتھ ساتھ کام کرنا چاہئے : کے سیوا پرساد راؤ

گنٹور 22 مارچ (این ایس ایس) آندھراپردیش اسمبلی کے اسپیکر کے سیوا پرساد راؤ نے کہاکہ دو تلگو ریاستوں کو ساتھ ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔ اے پی جے ایف کے زیراہتمام صحافت سے ملاقات پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے سیوا پرساد راؤ نے کہاکہ ریاست کی تقسیم صرف سیاسی فائدہ کیلئے ہوئی ہے اور دونوں ریاستوں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ نئی ریاست کے دارالحکومت کے لئے زمین دینے کیلئے آگے آنے والے کسانوں کی ستائش کرتے ہوئے اسپیکر نے اُمید ظاہر کی کہ آندھراپردیش نہ صرف نیوی آندھرا کے طور پر ترقی کرے گا بلکہ سورنا آندھرا کے طور پر بھی ترقی کرے گا۔ یہ کہتے ہوئے کہ ندی کے پانی کو مناسب طور پر استعمال کیا جانا چاہئے سیوا پرساد راؤ نے کہاکہ ریاست کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب پانی اور برقی خاطر خواہ مقدار میں دستیاب ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT