Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / دو خاتون ٹیچرس کو جنسی ہراسانی ‘ ٹی آر ایس لیڈر پر مقدمہ درج

دو خاتون ٹیچرس کو جنسی ہراسانی ‘ ٹی آر ایس لیڈر پر مقدمہ درج

نرمل 14 مئی ( این ایس ایس ) نرمل میں ایک ٹی آر ایس لیڈر کی جانب سے کستوربا اسکول ٹیچرس کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعہ نے ضلع میں آج ہلچل پیدا کردی ۔ اطلاعات کے مطابق دو خاتون ٹیچرس نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس منڈل لیڈر سریدھر نے ‘ جو سرپنچ کا شوہر بھی ہے ‘ انہیں چند دن سے ہراساں کر رہا تھا ۔ انہوں نے پولیس نے شکایت درج کروائی ۔ انہوں نے کہا کہ سریدھر نے انہیں انتباہ دیا تھا کہ اگر وہ اس کی جنسی خواہشات کی تکمیل نہ کریں تو انہیں ملازمت سے محروم ہونا پڑے گا ۔ دونوں خاتون ٹیچرس کستوربا اسکول میں کنٹراکٹ ٹیچر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی عوامی نمائندے اور عہدیدار ان کی شکایت پر کوئی کارروائی کرنے سے قاصر رہے حالانکہ بہت پہلے انہیں سریدھر کے رویہ اور ہراسانی کے طرز عمل سے واقف کروادیا گیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT