Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / دو خانگی فینانسرس گرفتار

دو خانگی فینانسرس گرفتار

حیدرآباد 5 جولائی (سیاست نیوز) غیر قانونی طور پر فینانس کے کاروبار میں ملوث دو خانگی فینانسروں کوٹپہ چبوترہ پولیس نے آج گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آصف نگر ڈیویژن مسٹر غوث معین الدین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 75 سالہ جگدیش پرشاد جیسوال اور اس کا بیٹا نوین پرشاد جیسوال ساکن آریہ سماج کاروان علاقہ میں غیر قانونی طور پر فینانس کا کاروبار کرتے ہوئے غریب عوام کا استحصال کررہے تھے ۔ انہوںنے بتایا کہ ایرا نگر گڈی ملکا پور کے ساکن پونالہ راجو نے ٹپہ چبوترہ پولیس سے ایک شکایت درج کروائی جس میں جیسوال فینانسرس کے خلاف یہ الزام عائد کیا گیا کہ وہ زائد سود پر قرض فراہم کرتے ہوئے اسے ہراساں کررہے تھے ۔ پولیس فوری حرکت میں آکر جگدیش اور نوین جیسوال کو گرفتار کرلیا اور ان کی دکان پر دھاوا کرتے ہوئے 5.50 لاکھ نقد رقم ‘اکاونٹ رجسٹرس ‘پرامیسری نوٹس اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے۔

TOPPOPULARRECENT