دو خواتین جھلس کر فوت

حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پوجا کے دوران ایک اور گھر میں پیش آئے حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 64 سالہ خاتون کملا کماری جو این بی روڈ کالونی ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن وینکٹیشلور کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کل صبح اپنے مکان میں پوجا کے دوران جلائے گئے چراغ کی لپیٹ میں آکر شدید جھلس گئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطاق 50 سالہ دلداری بائی جو وٹی ناگولہ پلی علاقہ کے ساکن راج سنگھ کی بیوی تھی 15 ڈسمبر کے دن اپنے مکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ اس حادثہ میں گھر کے سارا سامان کے ساتھ دلداری بائی بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔
بیٹی کی اچانک موت سے غم زدہ حاملہ خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) لڑکی کی اچانک موت سے ذہنی تناؤ کا شکار ایک حاملہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ حبیب نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ مدھو جو افضل نگر علاقہ کے سا کن کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات خودکشی کرلی ۔ مدھو کی شادی سال 2014 میں ہوئی تھی اور فوت ہوگئی ۔ لڑکی کی اچانک موت کے بعد سے مدھو ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی اور اکثر بہکی بہکی باتیں کرتی تھی ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT