Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / دو خواتین کی خودسوزی

دو خواتین کی خودسوزی

حیدرآباد۔ 23 مئی (سیاست نیوز) جگت گیری گٹہ اور میڑچل حدود میں دو خواتین نے خودسوزی کرلی۔ جگت گری پولیس کے مطابق 45 سالہ منجولہ جو جگت گری گٹہ علاقہ کے ساکن نرسمہلو کی بیوی خرابی صحت سے کافی پریشان تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور فوت ہوگئی۔ میڑچل پولیس کے مطابق 75 سالہ سنہا مہالکشمی نے جو نارائن راؤ نامی شخص کی بیوی تھی۔ یہ لوگ بودھا نگر میں رہتے تھے۔ اس خاتون نے گھریلو مسائل اور خرابی صحت سے تنگ آچکی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔
برقی شاک کا شکار دو افراد کی موت
حیدرآباد۔ 23 مئی (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقوں نارسنگی اور ونستھلی پورم میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 35 سالہ مون بوڑا جو آسام کا متوطن نارسنگی کے علاقہ میں ایک شخص کے فارم ہاؤز میں چوکیداری کرتا تھا۔ کل یہ شخص اپنے مکان جو ٹین شیڈ پر منحصر تھا۔ پکوان کررہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کے اوپر سے برقی کے بڑے تار ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 22 سالہ آر کشن جو پیشہ سے پینٹر ونستھلی پورم علاقہ میں رہتا تھا۔کل پینٹنگ کے دوران پیش آئے حادثہ میں وہ شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT