Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / دو خواتین کی خودسوزی

دو خواتین کی خودسوزی

حیدرآباد /24 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر کے علاقوں بنجارہ ہلز چلکل گوڑہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودسوزی کرلی ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 40 سالہ قمر بیگم جو بنجارہ ہلز علاقہ کے ساکن صلاح الدین کی بیوی نے شوہر سے مبینہ جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 نومبر کو قمر بیگم کا ان کے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا ۔ جس کے بعد خاتون نے خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 27 سالہ انیتا جو چلکل گوڑہ علاقہ کے ساکن کمار کی بیوی تھی خاتون پیشہ سے خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے ۔ اکثر میاں بیوی میں بحث و تکرار ہوا کرتی تھی ۔ کل رات بھی بحث کے دوران جھگڑے کے بعد انیتا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT