Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / دو خواتین کی خودسوزی

دو خواتین کی خودسوزی

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) چارمینار اور پہاڑی شریف پولیس حدود میں دو خواتین نے خودسوزی کرلی ۔ چارمینار پولیس کے مطابق 21 سالہ رجنی جو پیٹلہ برج علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی کے رشتہ طئے ہونے میں دشواریاں پیش آئی تھیں ۔ حالیہ دنوں میں دو رشتے واپس ہوگئے تھے ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر یکم جنوری کے دن اس لڑکی رجنی نے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 40 سالہ بی کملا اماں جو توکو گوڑہ علاقہ کی ساکن تھی خرابی صحت سے تنگ آکر اس خاتون نے کل اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT