Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / دو خواتین کی خودکشی

دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میٹ پلی اور جگت گیری گٹہ میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ ایک خاتون نے زائد جہیز کیلئے ہراسانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ۔ یہ واقعہ میڈپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 20 سالہ ستایا بائی جو ادے کمار نامی شخص کی بیوی تھی ۔ میٹ پلی کے علاقہ میں رہتی تھی ۔ ایک سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی ۔ تاہم شادی کے چند روز بعد اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے ہراسانی و پریشان کیا جائے لگا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 35 سالہ دیواماں جو جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن ویریش کی بیوی بتائی گئی ہے ۔ جن کا آبائی مقام گولہ پلی ضلع میدک بتایا گیا ہے ۔ اس خاتون نے خاندانی جھگڑوں اور تنازعات سے تنگ آکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT