Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / دو خواتین کی خودکشی

دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) سیف آباد اور ٹپہ چبوترہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 58 سالہ بالااماں نے تنہائی سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ اس خاتون کے شوہر کی موت گذشتہ ماہ ہوئی تھی اور تب سے یہ خاتون ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ خاتون چنتل بستی علاقہ میں رہتی تھی اور اس کی اولاد بھی اس سے دور تھی ۔ ٹپہ چبوترہ پولیس کے مطابق 16 سالہ انوشا جو بگایا نامی شخص کی بیٹی تھی ۔ تعلیم املاپور کاروان میں رہتی تھی ۔ کل رات اس لڑکی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

جعلی ویزا پر سفر کرنے والے تین افراد گرفتار
شمس آباد /12نومبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمگریشن حکام نے تین افراد کو جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے پر گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب بی راجامنی 44 سالہ ویسٹ گوداوری ، کے لکشمی دیوی ساکن چتور ، سید حسن پاشاہ ساکن کڑپہ شمس آباد ایرپورٹ سے جیٹ ایرویز فلائیٹ نمبر 9W550 کے ذریعہ یو اے ای جانے کیلئے پہونچے ۔ جہاں ایمگریشن کی چیکنگ میں تینوں کے ویزے جعلی پائے گئے ۔ جس پر تینوں کو شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT