Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / دو خواتین کی خودکشی

دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد 13 جون (سیاست نیوز) کوکٹ پلی اور ملکاجگیری کے علاقوں میں پیش آئے علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ ایک نے اپنی پسند سے بڑوں کو راضی کرواکر شادی کی تھی اور ایک کی شادی حالیہ دنوں ہوئی تھی تاہم ان دونوں ہی کو جہیز کیلئے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 23 سالہ وجیہ جو کوکٹ پلی علاقہ ک

حیدرآباد 13 جون (سیاست نیوز) کوکٹ پلی اور ملکاجگیری کے علاقوں میں پیش آئے علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ ایک نے اپنی پسند سے بڑوں کو راضی کرواکر شادی کی تھی اور ایک کی شادی حالیہ دنوں ہوئی تھی تاہم ان دونوں ہی کو جہیز کیلئے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 23 سالہ وجیہ جو کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن کشور کی بیوی ان کی شادی جاریہ سال مارچ میں ہوئی تھی دونوں شادی سے قبل ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور ان کے درمیان عشق تھا تاہم دونوں نے اپنے بڑوں کو راضی کرواکر ان کی نگرانی میں شادی کی تھی تاہم شوہر کشور اور اس والد ایک لاکھ جہیز کیلئے وجیہ کو ہراساں کررہے تھے لڑکی کو شادی کے وقت خواہش کے مطابق جہیز اور ضروری سامان دیا گیا تھا لیکن اس خاتون کو ایک لاکھ روپئے کیلئے کافی ہراساں کیا جارہا تھا ۔ اس ہراسانی سے تنگ آکر خاتون نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 24 سالہ رانی جو میریال گوڑہ علاقہ کے ساکن جیکب ویدا نائیکم کی بیوی تھی ان کی شادی حالیہ دنوں ہوئی تھی ۔ اس خاتون کو بھی 5 لاکھ نقد رقم کے علاوہ طلائی زیورات اور ضروری اشیاء دی گئی تھیں تاہم شوہر اس خاتون کو مزید جہیز کیلئے کافی پریشان کررہا تھا۔ گذشتہ ماہ جیکب کے مطالبہ پر 25 ہزار روپئے دیئے گئے تھے لیکن اس نے دوبارہ ایک لاکھ روپیوں کا مطالبہ کیا تھا جس سے تنگ آکر اس خاتون نے کل رات خودکشی کرلی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT