Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / دو خواتین کی خودکشی

دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد 13 جنوری (سیاست نیوز) گھریلو تنازعات اور شوہر کی ہراسانی کے سبب خودکشی کے دو علیحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ سندھو عرف میوری جو جواہر نگر علاقہ کے ساکن مرلی موہن کی بیوی تھی نے گھریلو تنازعات اور شوہر کی مسلسل ہراسانیوں اور اذیت رسانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق 22 سالہ سونینا بائی جو منگل ہاٹ علاقہ کے ساکن وشال سنگھ کی بیوی نے کل انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی اور رات دیر گئے فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کو شوہر کی ہراسانی کا سامنا تھا اور گھریلو تنازعات کے سبب خاتون تنگ آچکی تھی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT