Friday , January 19 2018
Home / جرائم و حادثات / دو خواتین کی خود سوزی

دو خواتین کی خود سوزی

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں میلار دیو پلی اور نارسنگی پولیس حدود میں پیش آئے دو واقعات میں دو خواتین نے خودسوزی کرلی ۔ مائیلاردیوپلی کے علاقوں میں 50 سالہ خورشید بیگم جو شاستری پورم علاقہ کے ساکن محمد غوث کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو جوڑوں کا شدید درد تھا اور اپنی بیماری کے اخراجات کو برداشت کرتے ہوئے اس خاتون بیماری کے علاج کیلئے مکان کو فروخت کردیا تھا ۔ باوجود اس کے بیماری کم نہ ہونے سے ذہنی تناؤ کا شکار خورشید بیگم نے کل خودسوزی کرلی ۔ جن کی آج موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 27 سالہ یادماں جو نارسنگی علاقہ کے ساکن آنند کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 15 مارچ کو خودسوزی کرلی اور کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT